چورونقب زن گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار: 50لاکھ روپے مالیت کی پولیوویکسین برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شالیمار انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،چور و نقب زن گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار 50لاکھ روپے مالیت کی پولیو ویکسین برآمد تفصیلات کے مطابق شالیمار انویسٹی گیشن پولیس نے پولیو ویکسین چوری کی واردات میں ملوث سرکاری ملازم محسن علی اور اس کا ساتھی سابقہ ریکارڈ یافتہ عثمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 50لاکھ روپے مالیت کی پولیو ویکسین،4 موبائل فونز اور آلات نقب زنی برآمد کر لیے ملزمان نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شالیمار ٹاؤن دفتر سے50لاکھ روپے مالیت کی پولیو ویکسین چوری کی تھی یہ امر قابل ذکر ہے کہ گرفتارملزم محسن علی ٹاؤن ہال بیگم پورہ میں سرکاری ملازم ہے دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے شالیمار کے علاقے میں متعدد مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔