حکومت اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئے نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے، خواجہ سلمان رفیق
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری پر حکومت کے اپنے ڈاکٹرز بورڈ میں شامل تھے،ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر بھجنے کا مشورہ دیا،حکومت اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لئے نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے،حکومت کی گورننس کا حال بہت برا ہے حکومت کو اپنے کاموں پر توجہ دینا چاہیے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف صحت یاب ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے عمران خان الزامات کی سیاست کرتے ہیں۔