مجالس و عزاداری جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  مجالس و عزاداری جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  

 لا ہو ر (کر ئم رپو ر ٹر) لاہور پولیس کی جانب سے6 ویں محرم الحرام کے مجالس و عزاداری جلوسوں کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر بھر میں 416 مجالس اور57 عزاداری جلوس برآمد ہوئے جن پر لاہور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانے کی گاڑیاں مجالس و امام بارگاہوں کے اطراف پٹرولنگ کرتی رہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے 06ویں محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر منعقدہ مجالس وعزاداری جلوسوں کے روٹ کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔اشفاق خان نے امام بار گاہ 84-رشی بھون برانڈرتھ روڈ پر مرکزی مجلس اور شبیہ ذوالجناح جلوس کے سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے۔ڈی ایس پی نولکھا سرکل میاں قدیراورایس ایچ اوانسپکٹر حسن رضا نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی اشفاق خان نے منتظمین امام بارگاہ رشی بھون اورشیعہ اکابرین سے ملاقات بھی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز  نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے بہترین سکیورٹی انتظامات پرڈی ایس پی  میا ں قد یراورایس ایچ او نولکھا کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -