9نواں جونیئر کمانڈ کورس 21ستمبر سے شروع ہوگا

 9نواں جونیئر کمانڈ کورس 21ستمبر سے شروع ہوگا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی  ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے 9نواں جونیئر کمانڈ کورس 21ستمبر اور ایڈوانس کلاس کورس 15ستمبر سے سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں شروع ہو رہا ہے۔جونیئر کمانڈ کورس میں 50ڈی ایس پیز شرکت کریں گے،  پنجاب پولیس کے 40ڈی ایس پیز، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اسلام آبادکے 4، سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں ایڈوانس کلاس کورس بھی 15ستمبر سے شروع ہو رہا ہے،  کورس میں 60انسپکٹرز شرکت کریں گے گلگت بلتستان پولیس کے 4، پاکستان ریلوے پولیس کے 2ڈی ایس پیز کورس میں شرکت کریں گے،   سہالہ پولیس کالج میں دو کلاس رومز میں 25,25ٖایس پیز شرکت کریں گے،  کورونا وائرس کے ایس او پیز کو مد نظررکھا جائے گا،  جونیئر کمانڈ کورس میں شرکت کرنے والے ڈی ایس پیز کے ناموں کی فہرست مانگ لی گئی ہے، سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں ایڈوانس کلاس کورس بھی 15ستمبر سے شروع ہو رہا ہے،  کورس میں 60انسپکٹرز شرکت کریں گے،  دونوں کورسسز میں شرکت کرنے والے افسران کے لیے رہائش، کچن، واش رومز اور ہاسٹلز کی صفائی کے انتظامات کا حکم دے دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -