علاقائی مسائل میرٹ پر حل کرنا اولین ترجیح‘ مخدوم زین قریشی 

علاقائی مسائل میرٹ پر حل کرنا اولین ترجیح‘ مخدوم زین قریشی 

  

 مخدوم رشید (نامہ نگار) سینئر رہنماء تحریک انصاف ملک رمضان راں، شعیب سنگھیڑا، شمس الحق سنگھیڑا و دیگر نے پارلیمانی سیکرٹری فنانس زین قریشی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران زین قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سمیت ہر فارم پر عوامی(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی، انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، اسی بنیاد پر اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں، پورے حلقے میں بجلی، گیس، پینے  کیلئے صاف پانی سمیت دیگر کئی ترقیاتی کام جاری ہیں، ملک رمضان راں نے حلقے میں تاخیر سے ہونے والے کاموں بارے بھی آگاہ کیا، جس پر زین قریشی نے کہا کہ میری اپنے حلقے کی عوام سے اپیل ہے کہ تھوڑا صبر کریں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، تمام کام جلد ازجلد ہو جائیں گے، اپنی عوام کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

زین قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -