حکومت عوام کی صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے‘ نوابزادہ منصور خان 

  حکومت عوام کی صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے‘ نوابزادہ منصور خان 

  

 خان گڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے ممبر صوبائی اسمبلی نواب زادہ منصور احمد خان نے اپنے حلقہ میں واٹر پلانٹس لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے گزشتہ روز موضع عیسن والی،بستی ناچنگ، موضع موچیوالی،بستی جمانی کھاکھی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی اچھی صحت کے لئے ضروری ہے اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کی صحت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جس کی وجہ سے دیہاتی علاقوں میں صاف پانی کے پلانٹ لگانے کا کام جاری ہے۔ اس موقع  پر اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔۔

توجہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -