ایم ڈی اے‘ممتاز قریشی کی بطور وائس چیئرمین مزید کام کرنے سے معذرت 

ایم ڈی اے‘ممتاز قریشی کی بطور وائس چیئرمین مزید کام کرنے سے معذرت 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق ڈی جی ممتاز قریشی نے ایم ڈی اے  میں بطور  وائس چیئرمین مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔، واضع رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایم ڈی اے میں مزید دو نئے وائس چیئرمینوں فرخ نسیم راں، ناصر اشرف کا تقرر عمل میں لایا گیا جس پر ممتاز قریشی نے ایم ڈی اے کے وسیع تر مفاد میں وائس چیئرمین شپ پر کام کرنے سے معذرت کرلی اور اس سلسلے میں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

وزیر اعلیٰ پنجاب کوآگاہ کردیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ممتاز قریشی سابق ڈی جی ایم ڈی اے بھی رہے ہیں جنھوں نے اپنی ڈی جی شپ کے دوران اتھارٹی کو بہتر انداز میں چلاتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کیا ان کے تجربات سے استعفادہ حاصل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے انھیں ایم ڈی اے میں وائس چیئرمین مقرر کیا تھا اس دوران انھوں نے قائمقام چیئرمین کے طور پر بھی امور سرانجام دیئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -