علیحدگی کیس‘جواب جمع نہ کروانے پر اداکار محسن عباس کو دوبارہ نوٹس جاری 

علیحدگی کیس‘جواب جمع نہ کروانے پر اداکار محسن عباس کو دوبارہ نوٹس جاری 

  

لاہور(نامہ نگار)گارڈین عدالت میں اداکار محسن عباس اور فاطمہ سہیل کی علیحدگی کے کیس میں محسن عباس نے جواب جمع نہیں کرایاجس پر عدالت نے اداکارمحسن عباس کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 14ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے،گارڈین عدالت کے جج سید نوید مظفر نے ماڈل فاطمہ سہیل کی بچے کی مستقل حوالگی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کی اداکار محسن عباس سے علیحدگی ہوچکی ہے، وہ بیٹے کی بہتر انداز میں پرورش کرسکتی ہے،بچے کی بہتر پرورش کے لئے اسے مستقل طور پر ماں کے حوالے کرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -