منی لانڈرنگ کرنیکا مقدمہ‘ 3 افراد کا جسمانی ریمانڈ منظور 

  منی لانڈرنگ کرنیکا مقدمہ‘ 3 افراد کا جسمانی ریمانڈ منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی  رپورٹر)  جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 افراد کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ڈیرہ غازیخان سے ملزمان قادر بخش،ریاض اور محمد اشفاق کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان سے 26 (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
لاکھ روپے اور غیر قانونی کرنسی بھی برآمد کیے گئے جنھوں نے اعتراف جرم  بھی کرلیا ہے۔ ملزمان منظم گروہ کی صورت میں سالہا سال سے منی لانڈرنگ کذ غیر قانونی کام کررہے تھے۔ملزمان نے اپنے ساتھیوں بارے مزید انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی اے حوالات منتقل کیا گیا جن سے ابھی تفتیش اور رقم کی برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ 
منظور