پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات مکمل 

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات مکمل 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے آغاز سے ہی شہر بھرمیں نصب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے مجالس وا عزاداری کی محافل کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی تھی۔اس کے علاوہ شہر بھر میں نصب اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے 9اور 10محرم الحرام میں بھی لاہور شہرکے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے راستوں پر 600سے زائد کیمروں سے24گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے اتھارٹی نے لاہور پولیس کے ساتھ ملکر جلوسوں کے راستوں کاسروے بھی مکمل کرلیاہے جن پراتھارٹی مزید 26پوائنٹس پر پورٹ ایبل کیمرے نصب کرے گی۔جبکہ دوسری جانب جلوس کے راستوں پر اتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔پنجاب پولیس انٹی گریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کیمونیکیشن سنٹر سے آپریشن کمانڈر ایس پی عاصم جسرا کی سربراہی میں 3شفٹوں میں 230سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

دریں اثناء کمانڈ سنٹر میں لاہور پولیس،واساسمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ممبران بھی ڈیوٹی دینگے۔

مزید :

علاقائی -