پولیس نے پڑوسیوں سے ملی بھگت کر کے زندگی اجیرن بنا 

  پولیس نے پڑوسیوں سے ملی بھگت کر کے زندگی اجیرن بنا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(کر ائم رپو رٹر)پولیس نے میرے پڑوسیوں سے ملی بھگت کر کے میری زندگی اجیرن بنا دی ہے میری کہیں شنوائی نہیں ہو رہی،یہ نہ ہو کہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے خود کشی کر لوں یہ باتیں چشتیاں پاک کالونی چشتیاں (بہاولنگر) سے آئی ہوئی مسماۃ فرخندہ جبیں نے لاہور پریس کلب کے باہر اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتائیں  اس نے بتایا کہ میرے پڑوسی ممتاز بی بی، جنت بی بی،آفتاب وغیرہ میرے گھر کو کوڑیوں کے مول خریدنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ آئے روز دنگا سفاد اور مارپیٹ کرتے ہیں،میں درجنوں بار سٹی تھانہ میں داد رسی کے لیے گئی لیکن ایس ایچ او   سمیت کسی اہلکار نے میری کوئی مدد نہیں کی،بلکہ ملزم پارٹی سے رشوت لے کر ساز باز کر لی  میں بے سہارا عورت حصول انصاف کے لیے جگہ جگہ دکھے کھا رہی ہوں،میڈیا کے توسط سے میری وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ سردار عثمان خان بزدار، آئی جی پنجاب، ڈی پی او بہاولنگر سے اپیل ہے کہ خدا را میری اور میری والدہ کی زندگی جبکہ پراپرٹی کا تحفظ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -