ضلع کچہری ملتان: مال خانے میں قدیمی خزانے کی جانچ پڑتال مکمل 

ضلع کچہری ملتان: مال خانے میں قدیمی خزانے کی جانچ پڑتال مکمل 

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر)  ضلع کچہری کے مال خانہ میں قدیمی خزانہ کی جانچ پڑتال کا عمل گزشتہ روز مکمل ہوگیا،مال خانہ سے نکلنے والے مال مقدمہ کی گنتی کا عمل مکمل کر کے لسٹ فائنل کردی گئی، مال خانہ سے نکلنے والے مقدمات کے تمام دستاویزات اور دیگر سامان نئی کچہری میں قائم مال خانہ شفٹ کر دیا گیا، مال خانہ سے نکلنے والا سونا، چاندی اور نوادرات ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

اکاؤنٹ آفس کے خزانے کے دفتر میں جمع کرادیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق کچہری کے قدیمی مال خانے سے نکلنے والی چاندی کی مقدار 120 کلو جبکہ سونے کی مقدار ایک کلو سے زائد ہے،جبکہ مال خانے سے پرانی تلواریں، چاقو،چھریاں،قدیمی سکے،پرانی کرنسی اور پرانا اسلحہ  اور 1965 کے مقدمات کا سامان  برآمد ہوا ہے، قدیمی مال خانے سے نکلنے والے خزانے اور دیگر چیزوں کی تفصیل ضلعی انتظامیہ جاری کریگی۔دوسری جانب گزشتہ روز بھی مال خانہ سے نکالے جانے والے سامان کی گنتی کے عمل کے دوران میڈیا کو دور رکھا گیا،اور متعدد بار رابطہ کرنے پر بھی ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ انتظامیہ کی طویل خاموشی نے شہریوں کے سوالات میں بھی مزید اضافہ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا اور دیگر واٹس ایپ گروپس میں برآمد شدہ مال کے آڈٹ سے متعلق منفی باتیں گردش کررہی ہیں۔ 

مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -