فیس بک پر اسلحہ کی نمائش‘بچوں کیخلاف مقدمات کا سلسلہ شروع 

  فیس بک پر اسلحہ کی نمائش‘بچوں کیخلاف مقدمات کا سلسلہ شروع 

  

 چوک سرورشہید(نامہ نگار)پولیس تھانہ سرورشہید شریف خاندانوں کے  بچوں کے خلاف فیس بک پر اسلحہ کی نمائش پر مقدمات کا سلسلہ شروع کردیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سرورشہید میں نئے ہونے والے ایس ایچ او نے سوشل میڈیا پر لگی کئی سال پرانی اسلحہ کی نمائش پر بھی مقدمات کا سلسلہ شروع کردیا ہوا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں کافی تعداد میں نادان  بچوں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کو پکڑا گیا اور پھر انہیں ہتھکڑی لگا کر انکی تصاویر کو سوشل میڈیا پر ڈلوایا جارہا ہے۔ جس سے چوک سرورشہید کے سنجیدہ حلقوں میں اضطراب پایا جارہا ہے۔ اور یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ پولیس بعض سیاسی مقامی رہنماؤں کے کہنے پر یہ کارروائیاں کررہی ہے تاکہ سیاسی مخالفین کو نتھ ڈالی جاسکے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی اومظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ پولیس کا قبلہ درست کیا جائے اور پولیس کی توجہ جرائم کے خاتمہ پر مرکوز کرائی جائے نہ کہ سیاسی انتقام کی سرپرستی کی جائے۔

سلسلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -