بھانجے کا بیوہ خالہ پر وحشیانہ تشدد‘ گلے میں پٹہ ڈال کر گھسیٹتا رہا 

  بھانجے کا بیوہ خالہ پر وحشیانہ تشدد‘ گلے میں پٹہ ڈال کر گھسیٹتا رہا 

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)بیوہ خالہ پر تشدد اور گلے میں کتے کا پٹہ ڈال کر گھسیٹنے کا افسوسناک واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے موضع گبر ارائیں پر پیش آیا ہے متاثرہ خاتون تسلیم بی بی بیوہ واحد بخش نے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق اس نے اور اس کے خاوند نے اس کے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 بھانجے محمد صادق کو بیٹا بنا کر پالا ھوا تھا خاوند کی وفات کے بعد محمد صادق نے گھر اور مال مویشیوں پر قبضہ کر لیا مال مویشی واپس مانگنے پر صادق نے اپنے رشتہ داروں کلیم اللہ،خلیل احمد اور محمد شاکر کے ھمراہ اس پر تشدد کیا اور کتے کا پٹہ اس کے گلے میں ڈال کر صحن میں گھسیٹتا رھا پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا لیکن ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرالی ھے اور متاثرہ خاتون کے مطابق  اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رھے ھیں اور تسلیم بی بی نے آر پی او ڈیرہ غازیخان ڈویڑن اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -