کمشنر ڈیرہ‘ آر پی او کا مظفر گڑھ کا دورہ‘ امام بارگاہوں کا معائنہ 

کمشنر ڈیرہ‘ آر پی او کا مظفر گڑھ کا دورہ‘ امام بارگاہوں کا معائنہ 

  

مظفرگڑھ(نمائندہ پاکستان)کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر ڈال نے گزشتہ رات آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مظفرگڑھ کا دورہ کیا اورجلوسوں کے مختلف روٹس اور امام بارگاہوں کا معائنہ(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب سمیت دیگر متعلقہ حکام، انجمن تاجران اور تاجر اتحاد کے رہنما بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دنوں میں امن و امان کا قیام کے لئے بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ بھی ہمیں قربانی، صبر اور اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی کی سلامتی اور ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم تمام تر اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کریں، ایک دوسرے کا احترام کریں، انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء  کرام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام میں مذہبی ہم آہنگی، روداری او ر بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں، چھوٹے چھوٹے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں اور مستقل قیام امن کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کی ضلع میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء  کرام ایک پیج پر ہیں۔ اس موقع پر آر پی او عمران احمر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس کے طرف سے تمام جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، رضا کاروں کو بھی تربیت دی گئی ہے، داخلی اور خارجی راستوں کی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے، کسی امن دشمن کو کسی قسم کی شرارت نہیں کرنے دی جائے گی۔ضلع مظفرگڑھ سمیت تمام ڈویڑن کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ضلع میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر جبکہ ڈی پی او سید ندیم عباس کی جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔

معائنہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -