جلوس روٹس کی صفائی‘ شہری کرونا ایس او  پیز پر عمل کریں‘ فاروق امان اللہ دریشک

      جلوس روٹس کی صفائی‘ شہری کرونا ایس او  پیز پر عمل کریں‘ فاروق امان اللہ ...

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر  )چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب و ایم پی اے فاروق امان اللہ خان (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

دریشک اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے محرم الحرام کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران حکومت پنجاب کی کویڈ 19سے بچا? کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔اس میں ہم سب کا فائدہ ہے کیونکہ کورونا رش والی جگہوں پر زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور داخلی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے۔اس موقع پر چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیزنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوسوں کے راستوں میں صفائی کو نظام کو بہتر کر دیا گیا ہے اور پانی کا چھڑ کاؤ بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔میپکو حکام کی جانب سے لٹکتے تاروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔

فاروق امان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -