محرم الحرام: ضلع ملتان‘ 12 پوائنٹس پر ناکہ بندی

محرم الحرام: ضلع ملتان‘ 12 پوائنٹس پر ناکہ بندی

  

 ملتان (وقا ئع نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی  کو(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 یقینی بنانے کیلئے ضلع ملتان کے گرد 12 اہم پوائنٹس پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے جو کہ ضلع ملتان کے سیلنگ پوائنٹ کے طور پر کام کریں گے. ان ناکہ بندی پوائنٹ کا مقصد شہر کو مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کرنا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی صورت میں شہر کو مکمل طور پر سیل کرنا ہے۔اس کے علاوہ شہر میں داخل ہونے والے افراد، گاڑیوں اور سامان کی چیکنگ کرنا ہے اور مشکوک افراد پر نظر رکھنا ہے  12 پوائنٹس پر کل 120 پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ناکہ بندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -