زرعی یونیورسٹی ملتان: مختلف پروگرامز  کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

   زرعی یونیورسٹی ملتان: مختلف پروگرامز  کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سال 2020کیلئے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

پروگرامزکے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔  انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے داخلے کی تاریخ بڑھا کر 2ستمبر کر دی گئی ہے جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ بڑھا کر 3ستمبر اور داخلے کی تاریخ 14ستمبر کر دی گئی ہے۔ جامعہ میں سال2020میں انڈ ر گریجو ایٹ پروگرام جن میں بی ایس سی آنر ایگریکلچر، بی بی اے ایگری بزنس، بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی، بی ایس سی آنر ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس، بی ایس سی آنر پولٹری سائنسز، بی ایس سی آنر فشریز اینڈ ایکوا کلچراور بی ایس سی ایگریکلچر انجینئرنگ کے علاوہ نئی ڈگری پروگرامز جن میں بی ایس سی آنر اینمل سائنسزاوربی ایس مائیکروبایو لوجی شروع کئے گئے ہیں۔ان ڈگری پروگرام میں انٹر میڈیٹ اہلیت رکھنے والے طلباء و طالبات داخلہ لے سکتے ہیں۔ایم ایس سی آنر ایگریکلچر میں اگرانومی، اینٹومالوجی، ہارٹیکلچر، پی بی جی، سوائل سائنس، کلائی میٹ چینج، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ایگریکلچرل اکنامکس، بائیو ٹیکنالوجی، پلانٹ پتھالوجی کے علاوہ ایم ایس سی آنر کلائی میٹ چینج اور ایم ایس کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کے اجراء شروع ہے۔ انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں آن لائن داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی خصوصی ہدایت کے مطابق COVID-19کی حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام داخلے آن لائن کئے جائینگے جس کیلئے زرعی جامعہ کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل بنا دیا گیا۔

توسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -