فیروزوالہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،14گرفتار

فیروزوالہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،14گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) فیکٹری ایریا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے سات اشتہاری ملزموں سمیت چودہ ارکان کو گرفتار کر لیا ان کے قبضہ سے اسلحہ منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا غلام مرتضیٰ ڈوگر نے سب انسپکٹر ولی حسن پاشا، ٹی اے ایس آئی رانا غلام سرور اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مختلف مقدمات میں مطلوب، مفرور سات اشتہاری ملزمان صفدر وغیرہ کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ منشیات برآمد کر لی پولیس نے اس ضمن میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -