ڈسکہ، اچانک پستول چل جانے سے کمسن بچہ جاں بحق
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) تھانہ موترہ کے علاقہ پنجگرائیں کے رہائشی محمد رفیق ولد محمد صدیق کا 7سالہ بھتیجا حماد اور 4سالہ پوتا عبداللہ گھر میں رکھے پسٹل سے کھیل رہے تھے کہ اچانک حماد سے پسٹل چل گیا پولیس نے ملزم حماد کو گرفتار کرلیا اور مقتول عبداللہ کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔