زکریا یونیورسٹی: فیکلٹی آف کامرس لا اینڈ  بزنس ایڈمنسٹریشن اور آئی ایم سائنسز  پشاور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر  دستخط‘ تقریب میں دستاویزات کا تبادلہ

زکریا یونیورسٹی: فیکلٹی آف کامرس لا اینڈ  بزنس ایڈمنسٹریشن اور آئی ایم ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف کامرس لاء اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن اور آئی (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

ایم سائنسز پشاور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر کنڈی نے کہا کہ پاکستان کے اہم اداروں کو تحقیق و تدریس اور نصاب سازی میں تعاون کو بڑھانا چاہیے بعض معاملات میں ہماری یونیورسٹی کے آئی ایم منیجمنٹ سائنسز  پشاورکے اساتذہ کے لیے مددگار ہوسکتے ہیں. مگر میں جانتا ہوں کہ آئی ایم سائنسز پشاور، ایریا سٹڈی سنٹر اور مختلف اداروں سے وابستہ افراد نے ایسی تحقیق کی ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے یہ تعاون نہایت خوش آئند ہے.ایم اویو پر بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈین فیکلٹی آف کامرس لاء اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک، ڈائریکٹر آئی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی،چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر، ڈاکٹر ریحانہ کوثر جبکہ آئی ایم سائنسز پشاور کی طرف سے جوائنٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی نے دستخط کیے. بعد ازاں دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا. تقریب میں ڈائریکٹر اورک عبدالقدوس، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن بچہ، ڈاکٹر ندیم احمد شیخ، ڈاکٹر رضوان احمدڈاکٹر جویریہ عباس بھی موجود تھیں۔

تبادلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -