کمشنر ملتان‘ آر پی او کا خانیوال کا دورہ‘ جلوس روٹس کا معائنہ 

  کمشنر ملتان‘ آر پی او کا خانیوال کا دورہ‘ جلوس روٹس کا معائنہ 

  

خانیوال (نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)کمشنر ملتان ڈویژن ملتان شان الحق اور ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد سیال نے 6 محرم الحرام کے جلوس کا جائزہ لینے کے لئے اچانک خانیوال کا دورہ کیا انہوں نے جلوس کے روٹ پر سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات چیک کیے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم،سرکاری افسران اور ممبران ضلعی امن کمیٹی (بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)

بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے انہیں انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر  نے بہترین انتظامات پر انہیں شاباش دی-  انہوں نے جلوس میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل کا بھی جائزہ لیا اور ڈی پی او دفتر میں قائم کنٹرول روم کا وزٹ کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی۔کمشنر ملتان شان الحق نے اس موقع پر کہا کہ ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کا محرم الحرام کے موقع پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون قابل ستائش ہے تمام مسالک کے لوگ وطن عزیز کی خاطر اپنی چھوٹی چھوٹی باہمی رنجشیں ختم کرکے بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں تاکہ باقی ایام محرم الحرام میں امن وامان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عاشورہ محرم کو پرامن رکھنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے - ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد سیال نے کہا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کا مقصد لوگوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت چوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات کو خود مانیٹر کررہا ہوں۔

معائنہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -