انسانی سمگلر کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت برہم‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کو 15 روز تک پٹشنز کی داد رسی کا حکم
ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے انسانی سمگلنگ اور جعلی ویزے فراہم کرنے (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)
والے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور انکوائری لٹکانے سے متعلق درخواست پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کو 15 روز کے اندر پٹشنر کی داد رسی کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں محمد جاوید نے کونسل شہزاد سلیم خان بلوچ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کیا تھا کہ ملزمان نے برطانیہ کے جعلی ویزے فراہم کرنے کے عوض ساڑھے آٹھ لاکھ روپے فی کس ہتھیائے ملزمان کے خلاف 2016 میں درخواست دی گئی الزام درست تسلیم کرتے ہوئے ایف آئی اے نے مقدمہ بھی درج کیا مگر ابھی تک درخواست دہندہ کو رقم واپس ملی نہ ملزمان گرفتار ہوئے وہ دفتر کے چکر لگا کر تنگ آچکا ہے۔
حکم / داد رسی