ڈہرکی: پولیس اور ڈاکوؤں میں  مقابلہ‘ 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ڈہرکی: پولیس اور ڈاکوؤں میں  مقابلہ‘ 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

  

ڈہرکی(نامہ نگار)رات گئے لنک روڈ لک پور سونن نہر کی ٹاپ پہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

 1 بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو  قتل،اقدام قتل،اغوا،ڈکیتی، رہزنی،چوری اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین جرائم میں گھوٹکی پولیس کو مطلوب تھا گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت سکندر عرف سکو ولد محمد عظیم بھٹو سکنہ گوٹھ انگڑ بھٹو تعلقہ اباڑو کے نام سے ہوئی ڈاکو سکندر بھٹو کے قبضہ سے 1 ڈبل بیرل بندوق برآمد کی گئی زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -