وہاڑی: کلیریکل سٹاف بارے توہین آمیز  الفاظ‘ ایپکا الخدمت گروپ کا  سیکرٹری ایجوکیشن کیخلاف دھرنا

وہاڑی: کلیریکل سٹاف بارے توہین آمیز  الفاظ‘ ایپکا الخدمت گروپ کا  سیکرٹری ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)سیکرٹری ایجوکیشن کے کلیرکل سٹاف کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ استعمال(بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)

 کرنے پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) الخدمت یونٹ کا مرکزی صدر حاجی ارشاد کی کال پر سی ای او ایجوکیشن حافظ غلام قاسم کے آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا،مظاہرین کی قیادت ضلعی صدر ایپکا طیب بھٹی،سرپرست اعلی شیخ مظہر حسین اور ایجوکیشن یونٹ صدر رانا ناصر محمود نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایپکا طیب بھٹی نے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن سارہ اسلم نے ایک لیٹر لکھا جس میں کہا گیا کہ تین سال سے ایک ہی آفس میں کام کرنیوالے کلرکس کو تبدیل کیا جائے اور خط میں کلرکس کو کرپٹ اور مافیاز کہا گیا جس پر ملازمین کے حقیقی نمائندہ حاجی ارشاد احمد چوہدری نے پورے پنجاب بھر میں احتجاج اور ہڑتال کال کی اور خود سیکرٹری ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب اپنے کہے الفاظ پر معذرت کرے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائے گا مظاہرہ میں مرزا اشتیاق،عمر دراز،چوہدری ریاض،سید سجاد شاہ،مزمل سندھو،محمد ذوالفقار،کامران جوئیہ،رانا اظہر،محمد یوسف،فہد بٹ،عمران شکور،اعجاز احمد،ذیشان لڑکا،حاجی عبدالرزاق،محمد مشتاق،اصغر،گلزار مسیح،قمر رضا سندھو،التماس ندیم سمیت کثیر تعداد میں ملازمین موجود تھے۔

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -