خانیوال: مسلح افراد کی امریکہ پلٹ  شخص کو قتل کرنے کی کوشش‘ پولیس  کا مقدمہ درج کرنے سے انکار  متاثرہ کا احتجاج‘ دھرنے کی دھمکی

  خانیوال: مسلح افراد کی امریکہ پلٹ  شخص کو قتل کرنے کی کوشش‘ پولیس  کا مقدمہ ...

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)اوور سیز پاکستانی کی اراضی ہتھیانے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح افراد نے امریکہ پلٹ کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے، پولیس کی جانب سے بااثرافراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے انکار پر (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

متاثرہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کے دفاتر کے باہر دھرنا کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کلیم آباد موضع کچی جمال کے رہائشی امریکہ پلٹ اوورسیز پاکستانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالغفور اور اسکے درجنوں مسلح ساتھیوں کی جانب سے میری 170مرلے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش میں ناکامی پر وہ فرارہو گئے تھے لیکن ایک دفعہ پھر انہوں نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کردیں جب میں تھانہ سٹی خان پور پولیس کو اپنے ساتھ ہونیوالے واقعہ کی درخواست دینے کے بعد اپنے رقبہ پر موجود تھا،متاثرہ اووسیز پاکستانی نے کہا کہ عبدالغفور پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہا ہے مجھے اب اس سے اپنی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سال 2017میں یہی اپنی ملکیہ اراضی پلج کراکے بنک سے ایک کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا تھا جو میں نے بنک کو ادا کردیا ہے اگر میں اس اراضی کا مالک نہ ہوتا تو بنک مجھے اس اراضی کے بدلے قرض نہ دیتا،متاثرہ نے کہا کہ میرے پاس تمام ملکیہ ثبوت موجود ہیں مقامی پولیس میرے مخالفین کی سرپرستی میں مصروف ہے،مجھ پر ہونیوالے واقعات کا تاحال کوئی کاروائی نہ ہوئی ہے،لگتا ایسے ہے جیسے پولیس میرے مخالفین کی سر پرستی  کر رہی ہے،متاثرہ نے دھمکی دی کہ اگر مجھے مقامی پولیس سے انصاف نہ ملاتو میں پولیس کے اعلیٰ حکام کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دوں گا۔متاثرہ نے چیف جسٹس،وزیراعظم،وزیر اعلیٰ، گورنر پنجاب،آر پی او بھاولپور،ڈی پی او رحیم یار خان سے مطالبہ کیاہے کہ قانون اتنا کمزور ہوچکا ہے کہ ایک قبضہ مافیا کا سرغنہ جس پر کئی سنگین مقدمات درج ہیں وہ ایک بزنس مین اور شریف شہری کی ملکیہ اراضی پر دن دیہاڑے قبضہ کی کوشش کر رہا ہے اور انتظامیہ خاموش ہے خدارا مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -