وائلڈ لائف ٹیم کا آپریشن‘ 11 شکاریوں سے سامان برآمد

   وائلڈ لائف ٹیم کا آپریشن‘ 11 شکاریوں سے سامان برآمد

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے چھاپے مارکرغیرقانونی طورپربیٹر کاشکار کرنیوالے11شکاریوں کوپکڑکرسامان قبضہ میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف زاہد علی کی ہدایت(بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)

 پرانسپکٹرکلیم سرفراز اوران کی ٹیم نے بہاولپوراوریزمان کے علاقوں میں چھاپے مارکربیٹرے کاشکار کرنیوالے11 شکاریوں کوپکڑلیااوران کے قبضہ سے جال پٹی سپیکر بیٹریاں اوردیگرسامان برآمد کرلیاہے اوران کیخلاف قانونی کاروائی کاآغاز کردیاگیاہے واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے بیٹرے کے شکارکے لائسنس کے اجرا ء پرپابندی عائد کررکھی ہے اورشکاری غیرقانونی طورپربیٹرے کے شکار میں مصروف تھے۔

سامان برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -