حکومت‘نااہل مشیر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں‘ حامد سعید کاظمی 

   حکومت‘نااہل مشیر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں‘ حامد سعید کاظمی 

  

 ہیڈپنجند(نمائندہ پاکستان) سرزمین علی پور اولیاء کرام کی ذات اقدا س سے محبت کرنے والی سرزمین ہے، ہمیشہ عقیدت ومحبت کا اظہار کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ علی پور کے سیاسی گروپ ہمیشہ کا میابی کیلئے مذہبی خانوادوں کے مرہون منت رہے ہیں اورماضی میں اس کی بے شمار مثالیں ہیں، ماضی میں سیاسی گروپوں نے علی پورکے عوام کو سبز باغ دکھائے۔عوامی فلاح وبہبود کیلئے (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

کوئی خاطرخواہ کام نہیں کیا۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی گروپوں کے بتوں کو توڑ کرایک نیا عوامی گروپ متعارف ہو جس کا مقصد صرف استحصال زدہ عوام کے مائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی پور کے عوام کی پرزور درخوست ہے کہ اس حلقہ سے آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لوں۔ انہوں نے کہا کہ قریبی رفقاء،تنظیمی عہدیداران سے اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد اس حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔  ان خیالات کااظہارسابق وفاقی وزیر مذہبی امور حضرت علامہ سید حامد سعید کاظمی نے ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ عمران خان نااہل مشیروں سے جان چھڑوائیں ورنہ پچھتانا پڑے گا۔ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ عمران خان کو بابا فرید گنج شکرؒ کی چوکھٹ کو چوم کراقتدار ملا اب انہیں ہی کے عرس مبارک پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔ سید حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ اولیاء سے منہ موڑنے سے اقتدار بھی چھن سکتاہے۔ حکومت اورنااہل مشیرجان بوجھ کر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاک پتن میں بابا فرید گنج شکرؒ کے عرس مبارک پر بلاوجہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ کارکنوں سے خطاب ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہم اپنے امیدوارناظم،نائب ناظم اورکونسلر خود ایڈجسٹ کریں۔ اس موقع پر انجمن غلام مصطفیٰ کے صدر میاں اختر فریدی نے بھی خطاب کیا اور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو علی پور میں الیکشن لڑنے کی دعوت دی۔ خواجہ عامر فرید کوریجہ نے بھی سید حامد سعید کاظمی کی الیکشن لڑنے پر حمایت کی۔تحریک کے صدر حامد سعید کاظمی کو اپنی حمایت کایقین دلایا اور کہ تحصیل لبیک آپ کے اتھ کھڑی ہوگی۔ رفیق خان بلوچ ایڈووکیٹ سابقہ جنرل سیکرٹری بار ایسویس ایشن،صدر تحصیل پریس علی پورنے اپنے خطاب میں صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو خوش آمدید کہا کہ آپ جیسی ہستیاں اگرعلی پورمیں الیکشن لڑیں گی توہم آپ کے ہرقسم کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ اجلاس میں حاجی محمداقبال لاشاری سعیدی،حاجی محمد اسحاق لودھرا،میاں محمداختر فریدی،مفتی فیاض اعوان سعیدی، مفتی کلیم اللہ سعیدی،رانا عمران سعیدی،رفیق خان بلوچ ایڈووکیٹ، رجب نیازی،رفیق خان لودھرا،فاروق خان درانی سعیدی، علامہ مجتبیٰ احمد سعیدی بوہڑ، غلام یٰسین گوپانگ، حبیب اللہ سعیدی گوپانگ، شاہ نواز لودھرا،ملک ملازم حسین نائچ، محمدافضل سعیدی، مصطفیٰ سعیدی ایڈووکیٹ ڈیسی، انجینئر محمدشاہد ڈیسی،ملک عاصم مٹھو،قاری اعجاز احمد سعیدی، قاری امیر بخش سعیدی،حاجی محمداسحاق کندائی نے شرکت کی۔ آخر میں ضلعی ناظم اعلیٰ تنظیم السعید پاکستان غلام یٰسین سعیدی نے تمام کارکنان کا شکریہ اداکیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -