سنانواں پولیس کا آپریشن‘ 3 ڈاکو گرفتار‘ ناجائز اسلحہ‘ لاکھوں روپے برآمد 

سنانواں پولیس کا آپریشن‘ 3 ڈاکو گرفتار‘ ناجائز اسلحہ‘ لاکھوں روپے برآمد 

  

مظفرگڑھ + خان گڑھ(نامہ نگار) تھانہ سنانواں پولیس نے راہزن گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 راہزن گرفتار کرلئے، 100 ڈالر سمیت 7 لاکھ 15 ہزار پاکستانی کرنسی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹ ادو امجد جاوید کہ نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سنانواں عصمت عباس نے راہزن گینگ کے خلاف (بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

بڑی کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا، ملزمان کو ٹریس کر کے ان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے نامعلوم ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، راہزن گینگ ثقلین، تنویر اور سمیع شامل تھے، پولیس نے تفتیش عمل۔میں لاتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ  جسمیں تین پستول اور رائفل اور چھینی گئی نقد رقم 7 لاکھ 15 ہزار اور 100 امریکی ڈالر بھی برآمد کرلیئے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -