کسٹم ٹیم کا مظفر گڑھ میں چھاپہ‘ گودام سے خشک دودھ برآمد

  کسٹم ٹیم کا مظفر گڑھ میں چھاپہ‘ گودام سے خشک دودھ برآمد

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ تھرمل روڈ پر مکان میں بنے گودام میں چھاپہ مارا، گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے ایرانی ساختہ خشک دودھ کے ایک ہزار بیگ برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے،کیمکل ملے خشک دودھ میں کیمیکل پاؤڈر بھی شامل ہے، پشاور سپلائی کئے جانے والے دودھ میں ملاوٹ کا بھی انکشاف ہوا ہے، (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

تفصیل کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس  ملتان کی ٹیم نے اسسٹنٹ کلکٹر عمر سجاد اور انسپکٹروں شاہنواز اور مقصود کے ہمراہ کوٹ ادو میں کیپکو کے قریب تھرمل روڈ پر ایک مکان میں بنے گودام میں کامیاب چھاپہ مارا،چھاپہ کے دوران نامعلوم مالکان ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے،ٹیم نے مکان کے تالے توڑ کر مکان نما گودام کے 2کمروں سے خشک مضرصحت دودھ  کے ایک ہزار تھیلے قبضہ میں لے لئے جنکی مالیت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے، مضر صحت خشک دودھ ایران سے سمگل کرکے کوئٹہ اورچمن کے راستے کوٹ ادو لایا جاتاتھا،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مضر صحت خشک دوددھ جس میں کیمیکل ملے خشک دودھ میں کیمیکل پاؤڈر بھی شامل ہے،مذکورہ مضر صحت خشک دوددھ گودام میں منتقل کرنے کے بعد کوٹ ادو میں قائم ڈیری فارمز اور آئسکریم پوائنٹس سمیت کوٹ ادو میں بنے دودھ کے کارخانوں کو بھی سپلائی کیا جاتا تھا جو کہ پشاورکے راستے افغانستان تک سپلائی کئے جانے والے دودھ میں ملاوٹ کرکے بھیجا جاتا تھا۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -