مال پلازہ: جعلساز دکان سے موبائل فون لیکر فرار‘ کارروائی شروع

  مال پلازہ: جعلساز دکان سے موبائل فون لیکر فرار‘ کارروائی شروع

  

ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ کینٹ کے علاقے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والا شخص شہری کی دوکان سے موبائل لیکر رفوچکر ہوگیا،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق مال پلازہ میں مدنی موبائل سنٹر میں عارف حسین نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ثابت کرکے موبائل خریدنے کے بہانے دوکان میں داخل ہوکر ہزاروں روپے مالیت کا موبائل (بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

دیکھتے ہی دیکھتے اپنی جیب میں ڈال لیا اور چلتا بنا، بعد ازاں دوکاندار نے اپنی دوکان میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شخص کو موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا اور موبائل واپسی کے لئے رابطہ کیا مگر نمبر بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا، متاثرہ دوکاندار حافظ مد نی نے بتایا کہ عارف حسین نے مجھے دھوکہ دیا جس کے خلاف تھانہ کینٹ میں درخواست دیدی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تفتیش شروع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -