میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 192 بجلی چوروں کو رگڑا 

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 192 بجلی چوروں کو رگڑا 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 192 بجلی چور پکڑ لئے۔2 لاکھ81ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر46 لاکھ81ہزار روپے جرمانہ عائد۔ 4 مقدمات درج کروائے گئے۔25اگست 2020ء   کو ملتان سرکل میں 19(بقیہ نمبر59صفحہ 7پر)

گھریلواورکمرشل صارفین کو18768یونٹس چوری کرنے پر377446روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 26 گھریلوصارفین کو33009یونٹس چوری کرنے پر505040 روپے جرمانہ اور3 مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 12گھریلوصارفین کو19713یونٹس چوری کرنے پر381112 روپے جرمانہ،بہاولپور سرکل میں 38 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو69214یونٹس چوری کرنے پر1102677روپے اورایک مقدمہ درج،ساہیوال میں 31گھریلواورکمرشل صارفین کو28381 یونٹس چوری کرنے پر432975روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 12 گھریلوصارفین کو13383یونٹس چوری کرنے پر245000روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 14 گھریلوصارفین کو11919یونٹس چوری کرنے پر180589روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 12گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو26679یونٹس چوری کرنے پر241501روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 28 گھریلواورکمرشل صارفین کو60131یونٹس چوری کرنے پر1214877 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -