کراچی میں بارش سے ملکی برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں،عبدالرزاق داؤد
اسلام آباد(آئی این پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کراچی میں بارش کی وجہ سے اگست میں برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں، ایکسپورٹرز درپیش مشکلات پر وزارت تجارت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے ایکسپورٹ کنسائنمنٹس میں تاخیر کا سامنا ہے، کراچی میں بارشوں سے اگست میں برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز درپیش مشکلات پر وزارت تجارت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
مشیر تجارت