سیلاب کا خطرہ،پانی کے بہاؤ میں اضافہ،منگلا ڈیم کے تین مین اسپیل وے کھول دیئے گئے

  سیلاب کا خطرہ،پانی کے بہاؤ میں اضافہ،منگلا ڈیم کے تین مین اسپیل وے کھول ...

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلہ کے دوران سیلاب کے خطرے کے پیش نظرمنگلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ڈیم کے تین مین اسپیل وے کھول دئیے گئے ہیں مین اسپیل وے کھولنے کا فیصلہ اس حوالے سے ایس او پیز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کا بہاؤ 300,000کیوسک تک پہنچ چکا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر کھولے جانے والے منگلا ڈیم کے اسپیل ویز میں سے مین اسپیل وے سے خارج کیے جانے والے پانی کا بہاؤ 70,000 کیوسک ہو گا جبکہ پاور ہاؤس سے 30,000کیوسک  پانی خارج کیا جائے گا۔پانی کا مجموعی ڈسچارج 100,000کیوسک ہو گا۔ اس حوالے سے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دی گئی ہے  تمام محکموں سے درخواست کی گئی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے تحفظ کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کر لیں۔حفاظتی اقدامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ عوام اور اداروں ڈیمز میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب کی صورتحال سے باخبر رکھنے کے لیے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کا مانیٹرنگ سیل24گھنٹے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

منگلا ڈیم پانی بہاؤ

مزید :

صفحہ آخر -