خیبر پختونخوا،لاک ڈاؤن کے باعث سیاحتی شعبے کو اربوں کا نقصان پہنچا

خیبر پختونخوا،لاک ڈاؤن کے باعث سیاحتی شعبے کو اربوں کا نقصان پہنچا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ چار ماہ میں خیبر پختونخوامیں سیاحتی شعبے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام گلیات میں ایک اندازے کے مطابق کورونا وبا کے دوران صرف چارماہ میں 6 ارب 35 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، گزشتہ چارماہ کے دوران سیاحتی مقام پر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 15 کروڑ 28 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ معاون خصوصی اطلاعات وبلدیات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے نقصان کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ٹور آپریٹرز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن فیس ایک سال کے لیے ختم کردی گئی ہے۔گلیات میں ہوٹل انڈسٹری اوراس سے منسلک روزگار میں 6ارب 15 کروڑ اور دیگر چھوٹے کاروبارکو 20 کروڑ 30لاکھ روپے نقصان کا سامنا ہے۔

سیاحتی شعبہ

مزید :

صفحہ آخر -