شیری رحمان جھوٹ بول کرعوام کو  گمراہ کر رہی ہیں،شہزاد اکبر 

 شیری رحمان جھوٹ بول کرعوام کو  گمراہ کر رہی ہیں،شہزاد اکبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے شیری رحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیری رحمان جھوٹ بول کر گمراہ کر رہی ہیں، عوام کو گمراہ کر نا اب بند کر دیجئے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون صرف این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آپ کی حکومتیں عوام کو پہلے بہت گمراہ کر چکی ہیں،عوام کو گمراہ کرنا اب بند کر دیجئے۔ شہزاد اکبر نے کہاکہ آپ کے دور حکومت کے دوران کے عوام دوست قوانین جیسا کہ  پی او سی اے کے بارے میں عوام جانتے ہیں۔ مشیر احتساب و داخلہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون صرف این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی مخالفت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی تمام اہم ضروریات تحریری شکل میں موجود ہیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون اس بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں گرفتاری کو لے کر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے، یہ کوئی ظالمانہ قانون نہیں ہے،سینکڑوں جرائم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے قابل دست اندازی ہیں۔
شہزاد اکبر 

مزید :

صفحہ آخر -