کورونا سے مزید 12افراد جاں بحق، 447نئے مریض سامنے آئے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں اب تک کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6267 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 294193 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2193، سندھ میں 2384 اور خیبر پختونخوا میں 1248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام ا?باد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔بدھ کے روز ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 447 کیسز اور 12 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 75 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 15 کیسز، سندھ 220 کیسز 11 ہلاکتیں، بلوچستان 104 کیسز، گلگت 25 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 75 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96466 اور ہلاکتیں 2193 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 92301 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید15 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15546 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14792 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2265 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2075 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 25 کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2745 اور اموات کی تعداد 65ہو گئی ہے جب کہ 2351افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
کورونا