راجن پور: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، دو زخمی

راجن پور: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، دو زخمی
راجن پور: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، دو زخمی

  

راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق راجن پور کے علاقے ٹھیڑی کالونی میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کےلئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں،علاقہ پولیس نے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راجن پور -