لاہور میں ٹیچر پر طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت

لاہور میں ٹیچر پر طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت
لاہور میں ٹیچر پر طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے میں تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیچر کو قصور وار قرار دے دیا ہے۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طالبات اور ٹیچر کے بیانات لیے۔ ٹیچر پر طالبات کو فون پر ہراساں کرنے کا الزم تھا۔

اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس کے بعد معاملہ ہراسگی کمیٹی کے سامنے رکھا گیا ہے۔

وائس چانسلر کے مطابق ہراسگی کمیٹی ٹیچر کی سزا کے حوالے سے رواں ہفتے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ سفارشات کے بعد قصور وار ٹیچر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -