شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

 شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ...
 شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہو گئے،شہبازشریف کے شریک ملزم قاسم قیوم ،نثاراحمد، فضل داد عباسی سمیت دیگر ملزم بھی عدالت میں پیش ہوئے،جیل حکام نے کہاکہ حمزہ شہباز کو کچھ دیر میں عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

معاون وکیل نے کہاکہ شہبازشریف کے وکیل دستیاب نہیں،کیس ملتوی کیاجائے،نیب وکیل نے کہاکہ کیس تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ،گواہ موجود ہیں ،گواہوں کے بیانات آج ہی قلمبند کیے جائیں ۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز کو جیل سے لاکر پیش کریں اس کے بعد کیس سنتے ہیں ،عدلت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -