پاکستان کے کورونا سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات مثالی ہیں،گیبریلا کیویس بیرن 

پاکستان کے کورونا سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات مثالی ہیں،گیبریلا کیویس ...
پاکستان کے کورونا سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات مثالی ہیں،گیبریلا کیویس بیرن 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور سے آئی پی یو کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے ملاقات کی،ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور کورونا سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق گیبریلا کیویس بیرن نے کورونا کے دوران فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور دیگر اقدامات سے بہتری آئی،پاکستان کے کورونا سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات مثالی ہیں،انسانی حقوق کی بہتری کےلئے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیں گے ۔

 گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ عالمی برادری اور آئی پی یو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں،خطے میں امن اور سلامتی کےلئے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -