راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ حکومت کا گیم چینجر منصوبہ ہے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ حکومت کا گیم چینجر منصوبہ ہے ...
راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ حکومت کا گیم چینجر منصوبہ ہے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ حکومت کا گیم چینجر منصوبہ ہے ، وزیر اعظم کی قیادت میں منصوبے کو شروع کرنے کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے چیئرمین راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ملاقات کی،راشد عزیز نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پراجیکٹ کے حوالے سے متعلق اہم امور سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے منصوبے سے متعلقہ امور جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ حکومت کا گیم چینجر منصوبہ ہے ، وزیر اعظم کی قیادت میں منصوبے کو شروع کرنے کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کےلئے اس پراجیکٹ کی بہت اہمیت ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -