چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ آج جوڈیشل ورک نہیں کریں گے ،ڈی جی نیب کی پیشی منسوخ

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ آج جوڈیشل ورک نہیں کریں گے ،ڈی جی نیب کی پیشی منسوخ
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ آج جوڈیشل ورک نہیں کریں گے ،ڈی جی نیب کی پیشی منسوخ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان آج جوڈیشل ورک نہیں کریں گے ،ڈی جی نیب شہزادسلیم سمیت دیگرافسروں کو پیشی منسوخ ہو گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان آج کیسز کی سماعت نہیں کریں گے ،چیف جسٹس کی عدالت میں آج کی پیشی کی فہرست منسوخ کردی گئی ۔عدالت نے ڈی جی نیب شہزادسلیم سمیت دیگرافسروں کو آج طلب کررکھا تھا،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب خلیق الزماں سمیت دیگر افسرواپس چلے گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -