انٹر بینک میں ڈالر سستا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ گئی 

انٹر بینک میں ڈالر سستا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ گئی 
انٹر بینک میں ڈالر سستا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی آج خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں86 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 57 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے آج اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 40 ہزار 862پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی تاہم اس وقت انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے اور اس وقت 41 ہزار 254 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -