خون سفید ہو گیا،جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی،بھابھی اور2 بھتیجوں کو قتل کردیا

خون سفید ہو گیا،جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی،بھابھی اور2 ...
خون سفید ہو گیا،جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی،بھابھی اور2 بھتیجوں کو قتل کردیا

  

شمالی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جائیداد کے لالچ نے رشتوں کا تقدس پامال کردیا،شمالی وزیر ستان کے علاقے میرعلی میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی،بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کردیا،فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میرعلی میں جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں ،ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور دو بھتیجوں کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کردی ۔

مزید :

علاقائی -FATA -وزیرستان -