کورونا کے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ صحت کی نئی حکمت عملی لیکن اس کا کیا حشر کیا گیا؟ لاہور سے ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل

کورونا کے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ صحت کی نئی حکمت عملی لیکن ...
کورونا کے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ صحت کی نئی حکمت عملی لیکن اس کا کیا حشر کیا گیا؟ لاہور سے ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کی حدود میں واقع کورونا سے متاثرہ بیشتر گھروں پر چسپاں وارننگ کے سٹیکرز پھاڑ دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ صحت کی نئی حکمت عملی بنائی گئی ہے جس کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے گھر اور گلیوں کو سیل کیا جائے گا نہ گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے۔گھروں کے باہر سرخ رنگ کے سٹیکرز لگائے جا رہے ہیں۔ جوہر ٹاؤن، پی آئی اے ، نشاط کالونی، انگوری باغ اور بادامی باغ کے علاقوں میں سٹیکرز مہم شروع ہیں۔محکمہ صحت کے ملازمین متاثرہ گھروں کے باہر، خبردار، یہ گھر کورونا کے مریضوں کیلئے قرنطینہ ہے کے سٹیکرز لگا رہے ہیں۔

دوسری جانب چند گھنٹوں بعد جوہر ٹاؤن بی ٹو سمیت اکثر گھروں سے سٹیکرز پھاڑ کر اتار دئیے گئے ،اس رویے سے مہم کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گرمانی کا کہنا ہے کہ سٹیکرز اتارنے پر ایک دفعہ وارننگ دی جائیگی،دوسری دفعہ سٹیکر اتارا تو ایف آئی آر درج کرائی جائیگی، متاثرہ مریضوں کو گھر کے بجائے ایکسپو سنٹر میں قرنطینہ کیا جائے گا۔