سندھ ہائیکورٹ ،ضلع غربی کی تقسیم کیخلاف عامر لیاقت کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

سندھ ہائیکورٹ ،ضلع غربی کی تقسیم کیخلاف عامر لیاقت کی درخواست پر سندھ حکومت ...
سندھ ہائیکورٹ ،ضلع غربی کی تقسیم کیخلاف عامر لیاقت کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ضلع غربی کی تقسیم کیخلاف عامر لیاقت کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مستردکردی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کیماڑی کانوٹیفکیشن جاری ہونے تک سندھ حکومت کو نوٹس جاری نہیں کر سکتے۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسارکیاکہ سندھ حکومت نے نئے ضلع کے قیام کیلئے کون ساغیرقانونی کام کیا؟،کراچی پہلے ایک ضلع تھا،پھر4 ضلع میں تقسیم کیاگیا،ضلع ملیر بنایاگیاپھر کورنگی کو ضلع کادرجہ دیاگیا،کیماڑی کو ساتواں ضلع بنایا جا رہا ہے ہمیں یہ دیکھنا ہے کونسا غیرقانونی کام ہوا،کیا ضلع کیماڑی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے؟۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے کہاکہ ضلع کیماڑی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ کیا محض بل کی بنیاد پر فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے؟،عدالت نے استفسارکیا نئے ضلع کانوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہم کس چیز کو غیرقانونی قراردیں؟،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ امن وامان کوکنٹرول کرنا کس کاکام ہے؟۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -