دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاہے کہ دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے،شریعت میں عدل کی بات کی گئی ہے ،اجازت نہیں ۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ دوسری شادی کی اجازت کامعاملہ بارہا اسلامی نظریاتی کونسل میں آیا ہے،2013میں دوسری شادی سے متعلق خواتین کی طرف سے سخت ردعمل آیا ،بعض معاملات قانون کے ذریعے درست نہیں ہوسکتے ،ثالثی کی ضرورت ہوتی ہے،

قبلہ ایاز نے کہاکہ حق مہر کی ادائیگی پر قانون اور شریعت دونوں راستے موجود ہیں،دوسری شادی کےلئے قانون نے ثالثی کونسل قائم کیا ہے ، عائلی نظام میں تربیت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ،انہوں نے کہاکہ دوسری شادی کےلئے قانون ثالثی کونسل جاکر اہلیہ سے اجازت لینے کا مجازہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -