اسراءبیلجک(حلیمہ سلطان) فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟ خود ہی سٹوری شیئرکردی
استنبول (ویب ڈیسک) ترک اداکارہ اسراءبیلجک جب شوٹ پر نہیں ہوتی تو کیا کرتی ہیں، اس حوالے سے انھوں نے مداحوں کو ایک پیغام کے ذریعے بتادیا۔ڈراما سیریز ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اسراءنے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پیغام دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا۔
اپنی اس اسٹوری پر ہی انھوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں۔دیگر افراد کی طرح وہ بھی کتابیں پڑھنے کی شوقین ہیں۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسراءبیلجک نے کتاب کے سرورق کی تصویر بھی شیئر کی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستانی کھانے نوش کر رہی تھیں، اس دوران انھوں نے بتایا کہ چکن بریانی ان کا پسندیدہ کھانا ہے۔
اپنی اس ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ’میں ایسرا، آج میں بہترین پاکستانی کھانے نوش کرنے جارہی ہوں تاکہ میں اپنی نمبر ایک ڈش کا انتخاب کر سکوں۔‘اسی ویڈیو کے اختتام پر ایسرا نے کہا کہ ’میں نے تمام کھانے کھائے ہیں، اور بغیر کسی شک کے چکن بریانی سب سے بہترین ہے۔‘
View this post on Instagram