سی ٹی ڈی انچارج کے خلاف شہری کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

سی ٹی ڈی انچارج کے خلاف شہری کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
سی ٹی ڈی انچارج کے خلاف شہری کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) عدالت کے حکم پر کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )انچارج راجہ عمر خطاب کے خلاف فیروز آباد تھانے میں شہری کو اغواءکرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ 2014 میں بھی میرے بھائی کو اغواءکیا تھا ، اس کی رہائی ساڑھے 3 کروڑ روپے قیمتی اراضی کے عیوض ممکن ہوئی تھی ، گزشتہ 7 ماہ سے بھائی سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے رہائشی محمد اقبال پٹیل ولد اسلم کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 470/2020 ہائی کورٹ کے حکم پر کاو نٹر ٹیررزام ڈیپاٹمنٹ( سی ٹی ڈی ا )انچارچ راجہ عمر خطاب اور اس کی ٹیم میں شامل افراد پر درج کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -